Customs Valuation under Customs Act, 1969 – Urdu version

25A ۔ کسٹم کی مالیت کا تعین کرنے کا اختیار۔
( 1 )
دفعہ ۲۵ میں موجود کسی امر کے باوجود، کسٹم کلکٹر ازخورد یا ڈائریکٹر
کسٹم ویلیوایشن اپنے طور پر یا کسی بھی فرد کی طرف سے حوالہ پر
یا کسٹم کا کوئی افسر دفعہ 25 میں صراحت کردہ طریقے کے مطابق
کسی بھی سامان یا سامان کے درجے کی پاکستان میں درآمد یا پاکستان سے
برآمد کی کسٹم کی شرح کا تعین دفعہ 25 میں دیے گئے طریقوں ، جو بھی
قابل عمل ہو ، کے مطابق کر سکتا ہے۔
( 2 )
ذیلی دفعہ ) 1 ( کے تحت تعین کردہ کسٹم کی شرح متعلقہ درآمدی یا برآمدی
سامان کی تشخیص کے لیے بھی کسٹم کی شرح کے طور پر قابل اطلاق ہو
گی:
مگر شرط یہ ہے کہ جہاں سامان کے اِظہار میں بتائی گئی قیمت، جو کہ
دفعہ 79 یا 131 کے تحت داخل کی گئی ہو یا جس کا اِظہار بیچک جو کہ
سامان مرسل سے نکالا گیا ہو، جیسا بھی ہو، اگر اُس قیمت سے زیادہ ہو جو
کہ ذیلی دفعہ ) 1 ( کے تحت متعین کی گئی ہو تو ایسی زیادہ قیمت کسٹم کے
لئے متعین قیمت ہو گی۔
( 3 )
ذیلی دفعہ ) 1 (کے تحت تعین کردہ کسٹم کی شرح پر کسی تنازع کی صورت
میں ڈائریکٹر جنرل کسٹم ویلیوایشن کسٹم کی قابل اطلاق شرح کا تعین کرے
گا۔
(4 )
ذیلی دفعہ ) 1 ( کے تحت تعین کردہ شرح یا جیسا بھی معاملہ ہو، ذیلی دفعہ ) 3 )
کے تحت اس وقت تک نہیں لاگو ہو گی جب تک مجاز حکام کی جانب سے
نظر ثانی نہ ہو جائے یا منسوخ نہ کر دی جائے۔

Be the first to comment on "Customs Valuation under Customs Act, 1969 – Urdu version"

Leave a comment

Your email address will not be published.


*